پاکستان

حمزہ علی عباسی کا ’آئی ایس آئی ایجنٹ‘ ہونے کا اعتراف

پاکستان کے ایک مشہور و معروف اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے خود کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ بتایا ہے۔ اس طرح کا دعویٰ ایک ہندوستانی چینل نے کیا تھا جس پر اداکار نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حمزہ علی عباسی نے ایک ہندوستانی چینل کے ذریعہ خود کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دئیے جانے پر مہر ثبت کر دی ہے۔ حمزہ نے حال ہی میں ایک نیوز چینل کے ذریعہ براڈ کاسٹ پروگرام کی کلپنگ شیئر کرتے ہوئے حیران کرنے والا یہ ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 3:10 PM IST

پاکستانی اداکار حمزہ علی نے پاکستان کی یومِ آزادی پر یہ ٹوئٹ کیا اور ہندوستانی چینل پر طنز کرتے ہوئے یہ پوسٹ لکھی۔ انھوں نے اس میں لکھا کہ ’’ایک ہندوستانی چینل کا دعویٰ ہے کہ میں آئی ایس آئی کا انڈر کور ایجنٹ ہوں۔ یہ درست نہیں ہے، میں انڈر کور نہیں بلکہ پوری طرح سے اوپن آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں اور اس پر فخر کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’مجھے اس بات پر اسی طرح فخر ہے جس طرح پاکستان کے 20 کروڑ لوگ آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں۔‘‘

Published: 17 Aug 2019, 3:10 PM IST

اس ٹوئٹ پر حمزہ کو کئی پاکستانی شہریوں کا رد عمل بھی حاصل ہو رہا ہے۔ کوئی انھیں حمایت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے تو کئی نے حمزہ کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ کے لیے اکثر موضوعِ بحث بنتے رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں ہندوستان کے پی ایم نریندر مودی اور کشمیر ایشو پر کئی بار متنازعہ ٹوئٹ کر چکے ہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 3:10 PM IST