پاکستان

پاکستان: خودکش حملہ میں تین ہلاک، 20 زخمی

اظہر اکرم نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹرسائیکل پر چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد لادا اور ایف سی کے قافلے میں ایک گاڑی سے ٹکرا دیا۔ دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چوکی کے قریب اتوار کو ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ روزنامہ ’ڈان‘ نے یہ اطلاع ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ اظہر اکرم کے حوالے سے دی۔ اظہر اکرم نے بتایا کہ زخمیوں میں 18 سیکورٹی اہلکار تھے، جبکہ دو راہگیر شامل تھے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

اظہر اکرم نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی موٹرسائیکل پر چھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد لادا اور ایف سی کے قافلے میں ایک گاڑی سے ٹکرا دیا۔ دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Published: undefined

حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا کر ہماری حفاظت کے لیے ہماری سیکورٹی فورسز اور ان کی قربانیوں کو سلام۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined