پاکستان

پاکستان: عمران خان کی گرفتاری کے بعد جل اٹھے کچھ شہر، اسلام آباد اور لاہور میں زبردست ہنگامہ، دیکھیں ویڈیو

اسلام آباد اور لاہور کے بعد سندھ میں بھی عمران حامیوں نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے جسے روکنے کے لیے پولیس نے بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں، دیگر کئی شہروں سے بھی تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے حامیوں نے پاکستان کے کئی شہروں میں زبردست ہنگامہ شروع کر دیا ہے۔ کئی شہروں میں سڑکوں پر زبردست آتشزدگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامی جگہ جگہ سڑکوں پر اتر پر آگ زنی اور ہنگامہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں کئی مقامات سے آگ زنی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، اور لاہور میں بھی خوب ہنگامہ ہو رہا ہے۔ کچھ مقامات پر ہنگامہ کر رہے عمران حامیوں کا پولیس سے تصادم بھی ہوا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کے بعد سندھ میں بھی عمران حامیوں نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے جسے روکنے کے لیے پولیس نے بھیڑ پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔ پاکستان کے دوسرے کئی شہروں سے بھی تشدد کی خبریں آ رہی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ عمران حامیوں کا ہنگامہ پورے ملک میں پھیل سکتا ہے اور پھر ابھی جو کچھ شہر جلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، یہ نظارہ مزید وسعت اختیار کر سکتا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل آج ایک ہائی وولٹیج ڈرامہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے عمران خان کو پاکستان رینجرس نے کورٹ میں گھس کر گرفتار کر لیا۔ واقعہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینجرس کٹہرا باکس کے شیشے کو توڑ کر عمران کو حراست میں لے رہے ہیں۔ بعد میں پاک رینجرس دھکا دیتے ہوئے عمران کو عدالت کے باہر لے گئے اور اپنی گاڑی میں بٹھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined