پاکستان

پاکستان: اسلام آباد کے 15 علاقوں میں نافذ کیا گیا ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے وہاں فارمیسی اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے سبب 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6، آئی ایٹ فور، آئی ٹین تھری، جی 6 ون، جی نائن ون، جی نائن ٹو، جی سیون ٹو، ایف الیون ٹو، چک شہزاد اور این آئی ایچ کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے وہاں فارمیسی اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

Published: undefined

دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5421 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 561 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 2 افراد انتقال کرگئے۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک 92 ہزار 233 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 824 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے تاہم شہر میں 9 اور 10 محرم کو ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ