پاکستان

معروف شاعر اور ادیب امجد اسلام امجد کا انتقال

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کا 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ امجد اسلام امجد کے اہلِ خانہ نے ان کی لاہور میں وفات کی تصدیق کی ہے

<div class="paragraphs"><p>امجد اسلام امجد / سوشل میڈیا</p></div>

امجد اسلام امجد / سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کا 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ امجد اسلام امجد کے اہلِ خانہ نے ان کی لاہور میں وفات کی تصدیق کی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ وقت سے بیمار چل رہے تھے۔

Published: undefined

امجد اسلام امجد نے شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں وارث، دن اور فشار شامل ہیں۔ امجداسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اور جدید عربی نظموں کے تراجم عکس کے نام سے شائع ہوا۔ مزید برآں افریقی شعرا کی نظموں کا ترجمہ کالے لوگوں کی روشن نظمیں کے نام سے شائع ہوا۔ امجد اسلام امجد کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Published: undefined

امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا، 1968 تا 1975 ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے۔ اگست 1975 میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ امجد اسلام امجد 90 کی دہائی میں دوبارہ ایم اے او کالج میں ہی شعبہ تدریس سے منسلک ہو گئے۔

Published: undefined

امجد اسلام امجد نے کا کریئر 50 سال سے زائد عرصے پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے 40 سے زائد کتابیں لکھیں اور اپنے زمانے کے کئی مقبول ڈرامے لکھے۔ انہوں نے ادبی خدمات اور ٹی وی رائٹنگ پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارۂ امتیاز سمیت کئی اعزازات حاصل کئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined