ریٹرننگ افسرنے سابق آرمی چیف اور اے پی ایم ایل کے سربراہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں ، پرویز مشرف کی منظوری عدالت میں حاضری سے مشروط تھی۔ جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورریٹرننگ افسر کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے اوراپنی مفروری کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس بہر حال کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے۔
سابق صدر نے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
یاد رہے کہ 7 جون کو سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف ریٹائر جنرل پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو وطن واپس بلاتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منطور کرلئے گئے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔