پاکستان

پاکستان: سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچی پولیس!

عمران خان ایسے وقت میں سڑک پر اترے جب حکومت نے لاہور میں ریلی یا کسی بھی قسم کے مارچ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود عمران خان اپنے حامیوں کے ہمراہ سڑک پر آ گئے اور لاہور میں بڑا جلسہ کیا

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے اور انہیں آج گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا، لاہور میں ایک ہائی وولٹیج ڈرامہ ہوا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور میں عمران خان کے گھر پہنچ گئی۔ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچی۔ لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس پہنچتے ہی عمران خان کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ اس دوران سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ سڑک پر نکل آئے۔

Published: undefined

عمران خان ایسے وقت میں سڑک پر آئے جب حکومت نے لاہور میں ریلی یا کسی بھی قسم کے مارچ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود عمران خان اپنے حامیوں کے ہمراہ سڑک پر آگئے اور لاہور میں بڑا جلسہ کیا۔ جلسے میں بھیڑ جمع ہوگئی۔ عمران خان کے لاہور میں داتا دربار پہنچنے پر آتش بازی کی گئی۔ ریلی میں ایمبولینس کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات تھی۔

Published: undefined

اس سے قبل پولیس کی جانب سے پابندی کے باوجود پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے وہاں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ عمران خان نے اس کے خلاف الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ عمران خان پر خاتون جج اور سینئر پولیس افسر کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ انہیں 29 مارچ تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے الگ سے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر رکھے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined