پاکستان

پاکستان: گزشتہ 2 سال میں تقریباً 30 ہزار ڈاکٹر، انجنیئر اور اکاؤنٹنٹ نے چھوڑ دیا ملک، ایک رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں تقریباً 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجنیئر اور 13 ہزار اکاؤنٹنٹ ملک چھوڑ چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان اس وقت اپنے سب سے بڑے ٹیلنٹ کی ہجرت کے دور سے گزر رہا ہے۔ بگڑتی ہوئی معیشت، سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی مستقبل نے ملک کے تعلیم یافتہ اور ہنر مند پیشہ ور افراد کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ گزشتہ 2 سال میں ہزاروں ڈاکٹر، انجنیئر اور اکاؤنٹنٹ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’جب ملک میں ملازمت، تحقیق اور تحفظ نہیں ہے تو ٹیلنٹ کا جانا فطری ہے۔‘‘

Published: undefined

پاکستان کے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں تقریباً 5 ہزار ڈاکٹر، 11 ہزار انجنیئر اور 13 ہزار اکاؤنٹنٹ ملک چھوڑ چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد حکومت کو جم کر ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ خاص طور پر اس لیے کیونکہ کچھ ماہ قبل آرمی چیف عاصم منیر نے بیرون ملک ہو رہے اس ہجرت کو ’برین ڈرین‘ نہیں بلکہ ’برین گرین‘ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

یہ ہجرت اب صرف مزدوروں یا کم تنخواہ والی ملازمت تک محدود نہیں ہے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ اب بڑی تعداد میں وائٹ کالر پروفیشنلز بھی پاکستان سے نکل رہے ہیں۔ سب سے زیادہ اثر ہیلتھ سیکٹر پر پڑا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2024 کے درمیان نرسوں کی ہجرت میں 2144 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ یہ ٹرینڈ 2025 میں بھی جاری ہے، جس سے ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Published: undefined

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں۔ 2024 میں 7.27 لاکھ پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رجسٹریشن کرائی۔ جبکہ 2025 میں نومبر تک 6.87 لاکھ لوگ رجسٹر کر چکے ہیں۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ان اعداد و شمار کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر سیاست نہ سدھری تو معیشت بھی نہیں سدھرے گی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کو 1.62 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور 23 لاکھ سے زیادہ فری لانس ملازمتیں خطرے میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ حکومت نے بڑھتی ہوئی ہجرت اور غیر قانونی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ایئرپورٹس پر سختی بڑھا دی ہے۔ 2025 میں اب تک 66154 مسافروں کو پاکستان کے ایئرپورٹس سے باہر جانے سے روک دیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہے۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک سمیت کئی مقامات سے ہزاروں پاکستانیوں کو غیر قانونی قیام اور بھیک مانگنے کے الزامات میں واپس بھیجا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined