پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر، تصویر یو این آئی
پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاکستان حکومت نے ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ اب وہ 2027 تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ حال ہی میں ہندوستان کے ساتھ ہوئی جنگ کے بعد حکومت نے انھیں پروموٹ کر کے فیلڈ مارشل بنایا تھا۔ اس طرح وہ فوجی تاناشاہ ایوب خان کے بعد پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل بن گئے۔ اب ان کی آرمی چیف کی کرسی بھی پوری طرح محفوظ کر دی گئی ہے۔ وہ 29 نومبر 2027 تک اس عہدہ پر بنے رہیں گے۔
Published: undefined
پاکستان حکومت کے ذریعہ بنائے گئے نئے قانون کے مطابق اب فوجی سربراہان (بری، بحری اور فضائی) کی مدت کار 3 سال کی جگہ پورے 5 سال ہوگی۔ یعنی ایک مرتبہ کوئی بھی سربراہ مقرر ہو جائے تو وہ 5 سالوں تک اسی عہدہ پر رہے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پہلے ہی قانون کے ذریعہ طے ہو چکا ہے اور کسی نئے قدم یا تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
4 نومبر 2024 کو پارلیمنٹ میں پاس ہوئے قانون کے بعد یہ اصول نافذ ہو چکا ہے۔ جنرل (فیلڈ مارشل) سید عاصم منیر کو 29 نومبر 2022 کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔ نئے قانون کے نفاذ کے بعد ان کی مدت کار 29 نومبر 2027 تک ہو گئی ہے۔ حالانکہ کچھ حلقوں میں یہ افواہ ضرور پھیل رہی ہے کہ وہ نومبر 2025 میں سبکدوش ہو رہے ہیں، لیکن حکومت نے صاف کر دیا ہے کہ یہ پوری طرح سے غلط ہے۔
Published: undefined
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدّو کی بات کریں، تو ان کی تقرری 19 مارچ 2021 کو ہوئی تھی۔ ان کی مدت کار بھی اب نیا قانون نافذ ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 تک ہوگی۔ حکومت نے مئی 2025 میں ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ مارچ 2026 کے بعد بھی ان کی خدمات جاری رکھی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined