اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے حوالے سے ایک اور شخص سے حالیہ گفتگو کے لیک ہونے والے آڈیو کلپ کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو ’ کامیاب جوان کانفرنس‘ میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ ایک 'ڈرامہ' ہے اور اس کی شروعات پنامہ پیپرزکے بعد تب شروع ہوئی، جب سے شریف خاندان کرپشن پیپرز میں بے نقاب ہوئے۔
Published: undefined
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حال ہی میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں عمران خان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پروگرام سے خطاب کس نے کیا؟ وہ شخص جسے خود سپریم کورٹ نے سزا سنائی اور جو ملک سے فرار ہو گیا۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے‘‘۔
Published: undefined
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور مسٹر شریف کو ایک ساتھ ایک ہی تقریب میں مدعو کرنے پر منتظمین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور ایک مجرم (نواز شریف) کو ایک ہی تقریب میں تقریر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے پنامہ پیپرز پر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتوں کو برا کہہ سکتے ہیں، فوج کو برا کہہ سکتے ہیں اور مجھے پہلے بھی برا کہا جا چکا ہے لیکن جواب دیں کہ آپ ان اپارٹمنٹس کو برا کہیں، آپ کے پاس اسے خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined