پاکستان

پاکستان: مذہب اسلام قبول کرنے والی بہنوں کو اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے کی اجازت

دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے مذہب اسلام اپنا کر شادی کی ہے۔ آج کی سماعت میں ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد دونوں بہنوں کو ان کے شوہروں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹكی میں دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ طور پر مذہب تبدیل کر کے مسلم نوجوانوں کے ساتھ نکاح کرنے کے معاملہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو دونوں بہنوں کو اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

ہائی کورٹ نے دونوں بہنوں کی اپنے شوہروں کے ساتھ رہنے کی عرضی پر سماعت کر رہا تھا۔ ضلع گھوٹكی کے داهار كی رہنے والی روینہ اور رینا نے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ میں پناہ لیتے ہوئے حکومت، پولس اور ان کے خاندان کی طرف سے ’زبردستی واپس لانے اور پھر زبردستی ہندو مذہب میں تبدیلی‘ سے تحفظ کی فریاد کی تھی۔

دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے مذہب اسلام اپنا کر شادی کی ہے۔ آج کی سماعت میں ہائی کورٹ نے دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد دونوں بہنوں کو ان کے شوہروں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔ کورٹ نے داخلہ سکریٹری کو دونوں بہنوں اور ان کے شوہروں کی سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ عدالت نے جانچ کمیشن کو 14 مئی تک حتمی رپورٹ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ مذکورہ معاملہ میں عدالت نے دو اپریل کو پانچ رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دی تھی۔ پاکستان میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ ریڈيولوجی نے ایک طبی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ شادی کے وقت دونوں بہنیں نابالغ نہیں تھیں۔ رپورٹ میں روینہ کی عمر ساڑھے انیس سال اور رینا کی ساڑھے اٹھارہ سال بتائی گئی ہے۔ دونوں بہنوں کی عمر کا پتہ ہڈیوں کے ایکس رے سے لگایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined