پاکستان

پاکستان: پنجاب کے سابق وزیر خزانہ کی جائیداد جلد ہوگی نیلام 

ایک پاکستانی عدالت نے صوبہ پنجاب حکومت کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے اور جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو بار بار بلایا مگر وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج منگل2 اکتوبر کو اپنے فیصلے میں کہا کہ صوبہ پنجاب کی حکومت اسحاق ڈار کی جائیداد اور اثاثے اپنے قبضے میں رکھ سکتی ہے۔ اسحاق ڈار پر پاکستان اور بیرون ملک مالی اثاثے چھپانے کے مقدمات قائم ہیں۔ وہ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔ ڈار نواز شریف کے دور میں وزیر خزانہ تھے اور وہ سابق وزیر اعظم کے سمدھی بھی ہیں۔

Published: undefined

پاکستانی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی مالیت 830 ملین روپے بنتی ہے، جو ان کے معلوم ذرائع آمدن سے کہیں زیادہ ہے۔ نواز شریف کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت جولائی 2017ء میں عدالت نے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

Published: undefined

جج محمد بشیر اس سے قبل بھی پیش نہ ہونے کی بنا پر اسحاق ڈار کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں اور وہ بدعنوانی کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو