پاکستان

پاکستان: مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق رائے

 ڈان اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئروں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مبینہ طور پر متعدد امور پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

لاہور: پاکستان کی دو اہم سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) نواز دھڑے نے ملک میں نگراں حکومت اوراگلا الیکشن جیتنے پر اقتدار کی تقسیم سمیت کئی معاملات پراتفاق رائے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈان اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے سینئروں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں مبینہ طور پر متعدد امور پر اتفاق رائے ہوا ہے، جس میں نگراں سیٹ اپ کے نام اور دونوں جماعتوں کے اگلا الیکشن جیتنے پر پاور شیئرنگ فارمولہ شامل ہے۔

Published: undefined

مسلم لیگ (ن) کے سپریمو نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سمیت دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے دیگر باتوں کے علاوہ اگلے عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لئے پورے ہفتے میں ایک سے زیادہ بار ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پی ایم ایل- این کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی شرکت کی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز وزیر قانون نے انہیں پارلیمنٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خاتمے کے بل کی روشنی میں ان کے عدالتی مقدمات کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر "اپنی سزا میں راحت" کے حوالے سے سب کچھ طے ہوگیا تو نواز 14 اگست کو واپس آ سکتے ہیں۔ ان ملاقاتوں کے بعد زرداری، وزیراعظم اور وزیر قانون پاکستان واپس آگئے، جب کہ بھٹو زرداری ٹوکیو روانہ ہوگئے۔ لندن سے پہنچے نواز شریف کے سیاسی اور کاروباری ملاقاتوں کے لیے مزید ایک ہفتہ متحدہ عرب امارات میں قیام کا امکان ہے۔

Published: undefined

میٹنگوں میں جن باتوں پر تبادلہ خیال ہوا ان میں اگلے عام انتخابات کی تاریخ ہی واحد ایسا مسئلہ نظر آیا، جس پر دونوں پارٹیوں کی رائے مختلف تھی۔ مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے ملے جلے اشارے دے رہی ہے کہ انتخابات اکتوبر میں ہوں گے یا نہیں، لیکن پیپلز پارٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق انتخابات چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی قمر زمان کائرہ نے ڈان کو بتایا، "پیپلز پارٹی کا اعلان کردہ مؤقف یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے اس اگست میں مدت پوری ہونے کے بعد اکتوبر میں انتخابات کرائے جائیں۔" انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے اس حوالے سے واضح بیان دینے کے بعد الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی مدت اگلے ماہ ختم ہو جائے گی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی الیکشن جیتے گا اسے عوام کی خدمت کرنی ہوگی اور ملک کو معاشی دلدل سے نکالنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined