پاکستان

پاکستان: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی جانچ کے لیے بورڈ تشکیل

بورڈ کے ارکان کا بنیادی کام مسٹر شریف کے ڈاکٹر کی طرف سے پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لینا ہے اور سابق وزیراعظم کی جسمانی حالت اور پاکستان واپس جانے کی صلاحیت کے بارے میں ماہرانہ طبی رائے دینا ہے۔

نواز شریف، تصویر آئی اے این ایس
نواز شریف، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق ان کے ڈاکٹر کی طرف سے جمع کرائے گئے طبی دستاویزات کی جانچ کے لیے محکمہ خصوصی صحت اور طبی تعلیم نے جمعہ کو ایک نو رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نواز شریف کے ڈاکٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے طبی دستاویزات کی جانچ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ اسپیشل ہیلتھ سکریٹری کو پیش کرے گا۔

Published: undefined

بورڈ وفاقی کابینہ کی ہدایات پر تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا اجلاس پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد عارف نعیم نے طلب کیا ہے۔ ان میں پروفیسر غیاث النبی طیب، پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر شاہد حمید، پروفیسر بلال ایس محی الدین، پروفیسر عنبرین حامد، پروفیسر شفیق الرحمن، ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ شامل ہیں۔ بورڈ کے ارکان کا بنیادی کام مسٹر شریف کے ڈاکٹر کی طرف سے پیش کردہ رپورٹس کا جائزہ لینا ہے اور سابق وزیراعظم کی جسمانی حالت اور پاکستان واپس جانے کی صلاحیت کے بارے میں ماہرانہ طبی رائے دینا ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے چار ہفتے کی ضمانت ملنے کے بعد پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے۔ میڈیکل بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ دنوں کے اندر اپنی رپورٹ/ ماہرین طبی رائے خصوصی سکریٹری صحت کو پیش کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو