پاکستان میں مہنگائی، تصویر سوشل میڈیا
پاکستان کا اقتصادی بحران آئی ایم ایف سے لے کر ورلڈ بینک تک اور متعدد دوست ممالک کی مدد کے باوجود ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ملک کی عوام کو مہنگائی سے نجات ملتی کسی بھی صورت نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کنگال پاکستان میں مسلسل ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھتی جا رہی ہے اور یہ لگاتار 23واں ہفتہ ہے جب اس میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ چکن سے لے کر چاول تک اور گندم سے لے کر خوردنی تیل تک کی قیمتوں میں آنے والے اُچھال کے باعث یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
Published: undefined
پاکستانی میڈیا ’ڈان‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں گندم کے آٹے، چینی، چاول، چکن سمیت دیگر اشیاء کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کے سبب سالانہ بنیاد پر 3.20 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ایس پی آئی پر مبنی مہنگائی میں گزشتہ 23 ہفتوں سے مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ جمعہ کو جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس میں ہفتہ بہ ہفتہ اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی سے لے کر چکن تک کی خوردہ قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے بھی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ان میں گندم کا آٹا (5.07 فیصد)، چکن (2.86 فیصد)، لہسن (2.44 فیصد)، مرچ پاؤڈر (1.01 فیصد)، ایل پی جی کی قیمت (0.88 فیصد)، چائے (0.73 فیصد)، چینی (0.58 فیصد)، بریڈ (0.51 فیصد)، باسمتی چاول (0.41 فیصد) اور جلاؤ لکڑی (0.25 فیصد) شامل ہیں۔
Published: undefined
’ڈان‘ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر پاکستان میں جن اشیاء کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، ان میں گندم کا آٹا (31.12 فیصد)، پہلی سہ ماہی کے لیے گیس کی قیمت (29.85 فیصد)، مرچ پاؤڈر (11.43 فیصد)، چینی (11.18 فیصد)، کیلے، جلاؤ لکڑی (10.57 فیصد)، گڑ (10.50 فیصد)، پاؤڈر دودھ (9.51 فیصد) اور انڈے (8.03 فیصد) سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں گزشتہ ہفتہ کے مقابلے تقریباً 21 ضروری اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
Published: undefined
موجودہ حالات میں دیکھا جائے تو پاکستان میں مہنگائی کے باعث عام لوگوں کی تھالی سے چکن سے لے کر چاول تک غائب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ’لیونگ کاسٹ ڈاٹ او آر جی‘ کی ویب سائٹ پر موجود تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک کلوگرام چکن بریسٹ کی قیمت 2.99 ڈالر (تقریباً 840 پاکستانی روپے) ہے، جبکہ چاول کی قیمت 1.12 ڈالر (تقریباً 320 پاکستانی روپے) ہے۔ اس کے علاوہ ایک لیٹر دودھ 0.78 ڈالر (219 پاکستانی روپے)، 500 گرام بریڈ کا پیکٹ 163 پاکستانی روپے، 12 انڈے 317 پاکستانی روپے، ٹماٹر 140 روپے فی کلو، آلو 95 روپے فی کلو اور پیاز 121 پاکستانی روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکے ہیں۔ پھلوں کی قیمتوں کی بات کریں تو سیب تقریباً 300 پاکستانی روپے فی کلوگرام ہیں، جبکہ ایک کلو کیلے کے لیے 174 پاکستانی روپے خرچ کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined