
اسلام آباد : جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو ختم کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس ضمن میں جمعہ کے روز عالمی برادری کو منتبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی قیادت غالباً جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے معاملے پر توجہ مبذول کروانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے گی۔
Published: 23 Aug 2019, 10:10 PM IST
عمران خان نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ، ’’ہم سن رہے ہیں کہ ہندوستانی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے کشمیر اور دیگر جنوبی علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔ یہ دعویٰ کشمیر میں قتل عام اور نسلی خاتمے کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: 23 Aug 2019, 10:10 PM IST
انہوں نے مزید لکھا، ’’میں اقوام عالم کو منتبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارتی قیادت ممکنہ طور پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی اور تشدد سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک جعلی فلیگ آپریشن کا سہارا لینے کی کوشش کرے گی۔‘‘
Published: 23 Aug 2019, 10:10 PM IST
اس سے قبل، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں قتل عام کی طرف بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو ہندوستانی پروپیگنڈہ پر آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔
Published: 23 Aug 2019, 10:10 PM IST
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ،’’دنیا کو ہندوستان کے پروپیگنڈہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ، ’’جی 7 اور اس کے ممبر ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستانی پروپیگنڈہ پر آنکھیں کھولیں۔ یہ اس خطے کا ایک مسئلہ ہے اور جی 7 کو اس سے آگاہ کرانے کی ضرورت ہے۔
Published: 23 Aug 2019, 10:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2019, 10:10 PM IST