پاکستان

پاکستان: فائرنگ میں زخمی عمران خان کو لاہور کے شوکت خانم اسپتال کیا گیا منتقل

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گوجرانوالہ ضلع کے وزیر آباد شہر میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں لاہور کے شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گوجرانوالہ ضلع کے وزیر آباد شہر میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں لاہور کے شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ اس اسپتال کو عمران خان نے اپنی والدہ کی یاد میں قائم کیا تھا۔

Published: undefined

عمران خان پر جس وقت فائرنگ کی گئی ان کا قافلہ وزیر آباد میں داخل ہو رہا تھا۔ ان کے قافلہ میں شامل کنٹینر پر فائرنگ کی گئی، جس میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے۔ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی انہیں زخمی حالت میں شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ طبی معائنے کے دوران دیکھا جائے گا کہ گولی ان کی ٹانگ کو چھو کر گزری ہے یا پھر آر پار ہو گئی۔

Published: undefined

ادھر، شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کے فوری علاج کےلئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو شوکت خانم لایا جا رہا ہے اور اسپتال میں عمران خان کے فوری علاج کے لئے ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عمران خان راستے میں ہیں، کچھ ہی دیر میں شوکت خانم اسپتال پہنچ جائیں گے۔ ابھی تک زخموں کی نوعیت کا اندازہ نہیں۔ طبی معائنہ کے بعد ہی زخموں کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے کینٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت 8 افراد زخمی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined