پاکستان

عمران خان کو کسی انہونی کا اندیشہ، کہا- ’مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عاصم منیر ہوں گے‘

عمران خان نے کہا، ’’حال کے دنوں میں جیل میں میرے ساتھ ہونے والا سخت سلوک اور بھی بڑھ گیا ہے۔ یہی رویہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی اپنایا جا رہا ہے۔ ہمارے سبھی بنیادی حقوق چھین لیے گیے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>عاصم منیر/عمران خان (فائل)</p></div>

عاصم منیر/عمران خان (فائل)

 

 جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر جیل میں ان کے ساتھ کوئی بھی انہونی ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہوں گے۔ دراصل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز شریف حکومت اور فوجی اداروں پر عمران خان کو رہا کرنے کا دباؤ بنانے کے لیے 5 اگست کو پورے ملک میں ایک بڑی مہم کی شروعات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Published: undefined

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’حال کے دنوں میں جیل میں میرے ساتھ ہونے والا سخت سلوک اور بھی بڑھ گیا ہے۔ یہی رویہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی اپنایا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی کوٹھری کا ٹی وی بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ہم دونوں کے سبھی بنیادی حقوق چاہے وہ انسانی ہوں یا قیدیوں کو دی گئی قانونی معطل کر دیئے گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

عمران خان نے کہا کہ اس کے لیے جوابدہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پوری طرح سے جانتے ہیں کہ ایک کرنل اور جیل سپرنٹنڈنٹ ’عاصم منیر کے حکم پر‘ کارروائی کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا، ’’اس لیے میں اپنی پارٹی کو واضح ہدایت دیتا ہوں کہ اگر جیل میں میرے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو عاصم منیر کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

عمران خان نے آگے کہا، ’’میں اپنی پوری زندگی جیل میں گزارنے کو تیار ہوں، لیکن ظلم و جبر کے آگے جھکنے کا سوال نہیں اٹھتا۔ پاکستان کے عوام کے لیے میرا پیغام ایک ہی ہے- کسی بھی حالت میں اس جابرانہ نظام کے آگے نہ جھکیں۔‘‘

Published: undefined

عمران خان نے ایک بار پھر دہرایا کہ بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،اب ملک گیر احتجاج کا وقت ہے۔ خان نے کہا کہ یہاں تک کہ قصوروار ٹھہرائے گئے قاتلوں اور دہشت گردوں کو بھی ان سے بہتر حالت میں رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک فوجی اہلکار کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اسے جیل میں وی آئی پی سہولت دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دونوں نے گزشتہ دو برسوں سے پنجاب کے لوگوں پر ظلم اور فاشزم کا ماحول بنا رکھا ہے۔

Published: undefined

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ عمران نے پی ٹی آئی کے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ اگر جیل میں ان کے ساتھ کچھ بھی ہوتا ہے تو جنرل عاصم منیر کو اس کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined