پاکستان

پاکستان میں زوردار ہنگامہ، سابق وزیر اعلیٰ کے گھر بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پہنچی پولیس، 11 افراد گرفتار

عمران خان کا کہنا ہے کہ ’’پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ ماری کی سخت مذمت کرتا ہوں، خواتین اور گھر والوں تک کا احترام نہیں کیا گیا، ہم اپنی آنکھوں کے سامنے پاکستان میں جمہوریت کو ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر وڈیو گریب</p></div>

تصویر وڈیو گریب

 

پاکستان میں سیاسی ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے اوپر گرفتاری کی لٹکتی تلوار کو لے کر سرخیوں میں ہیں، اور دوسری طرف پاکستان کے پنجاب خطہ کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زوردار ہنگامہ والا ماحول دیکھنے کو ملا۔ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے کارگزار صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے گھر میں پولیس دروازہ توڑ کر زبردستی گھس گئی۔ بدعنوانی کے کیس کا سامنا کر رہے پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے پہنچی پولیس نے بکتر بند گاڑیوں سے گھر کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ لاہور کے ظہور الٰہی روڈ علاقہ میں موجود پرویز الٰہی کے گھر میں داخل ہونے کے لیے پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پہنچی تھی۔ صدر دروازہ سے گھسنے کے بعد پولیس نے پرویز الٰہی کے گھر کا دروازہ بھی لات مار کر توڑ دیا۔ حالانکہ پرویز الٰہی پولیس کے ہاتھ نہیں لگے، لیکن ان کے اہل خانہ اور اسٹاف کے 11 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی پر 12 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ اسی معاملے میں ان کی ضمانت کی میعاد ختم ہو رہی تھی جسے عدالت نے آگے بڑھا دیا، لیکن اس کے باوجود پولیس پرویز الٰہی کو پکڑنے کے لیے ان کے گھر میں گھس گئی۔ اس کارروائی کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ ماری کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ گھر میں موجود خواتین اور گھر والوں تک کا احترام نہیں کیا گیا۔ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے پاکستان میں جمہوریت کو ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں آئین، سپریم کورٹ کے فیصلوں یا لوگوں کے بنیادی حقوق کا کوئی احترام نہیں ہے۔ صرف جنگل اور فاشزم کا قانون ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined