پاکستان

الیکشن لڑنے کیلیے جو اہلیت بیان کی گئی ہے قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوجاتے: چیف جسٹس

چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ عجیب بات ہے حلف لینےوالاشخص آئین توڑےتو وہ اعلیٰ کردار کا مالک کیسے ہوسکتا ہے، میں منتخب نمائندوں کی قانون سازی پر انحصار کروں گا نا کہ ڈکٹیٹر کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تاحیات نااہلی سےمتعلق کیس ریمارکس دیئے کہ الیکشن کیلئے جو اہلیت بیان کی گئی ہے قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوجاتے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجربینچ  نےسماعت کی۔

Published: undefined

لارجربینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر ،جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے الیکشن کیلئے جو اہلیت بیان کی گئی  ہےقائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل ہوجاتے، صادق اور امین کے الفاظ کوئی مسلمان اپنے لئے بولنے کا تصور نہیں کرسکتا۔

Published: undefined

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں کاغذات نامزدگی جمع کراؤں اور کوئی کہے یہ اچھے کردار کے نہیں تو میں چیلنج نہیں کروں گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا اچھے کردار کے بارےمیں کیا وہ ججز فیصلہ کریں گےجوخود انسان ہیں؟ اصل آئین میں یہ شقیں موجودنہیں توکس نے ڈالیں۔

Published: undefined

جس پر وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ یہ شقیں انیس سوپچاسی میں صدارتی آرڈیننس کےذریعے ڈالی گئیں، اٹھارہویں ترمیم میں بھی ان کونہیں چھیڑا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے آپ کامطلب ہے یہ شقیں ضیانےڈالیں، عجیب بات ہے حلف لینےوالاشخص آئین توڑےتو وہ اعلیٰ کردار کا مالک کیسے ہوسکتا ہے، میں منتخب نمائندوں کی قانون سازی پر انحصار کروں گا نا کہ ڈکٹیٹر کی۔

Published: undefined

اس سے قبل اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرلزنے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کےمطابق پانچ سال نااہلی کی تائید کی، تحریری حکم نامہ میں کہاگیا کہ عدالت اس معاملے پر معاونین مقرر کرے گی ، جس کے بعد سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined