پاکستان

پاکستان میں عید الفطر اتوار کے روز منائے جانے کا اعلان

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد آخرکار شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ملک بھر میں عید کل بروز اتوار منائی جائے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد آخرکار شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا، ملک بھر میں عید الفطر کل یعنی بروز اتوار منائی جائے گی۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور ملک میں کل بروز اتوار 24 مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں دیگر صوبوں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے، جہاں سے شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجی گئیں۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پہلے ہی یہ دعویٰ کر دیا تھا کہ پاکستان میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگئی۔ فواد کے اس دعوے پر کافی بحث کی جا رہی ہے، تاہم آخر میں ان کا دعوی درست ثابت ہوا۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہفتہ کے روز چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا اور عید 24 مئی کو ہو گی۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST

دوسری طرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے فواد چوہدری کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا گیا اور کہا گیا کہ اعید کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے یہاں تک کہہ دیا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر پابندی لگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہئے کہ وہ اپنی وزارت تک محدود رہیں۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST

واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں سنیچر کے روز چاند نظر نہیں آ سکا لہذا ان دونوں ممالک میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔ ادھر، خلیجی ممالک میں عید کل 24 مئی کو ہوگی۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 May 2020, 11:24 PM IST