پاکستان

پاکستان: باجماعت نماز اور تراویح کی مشروط اجازت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کے ساتھ مشاورت کے بعد بیس نکاتی احتیاطی ہدایات کا اعلان کر دیا۔ ان متفقہ تجاویز کے تحت ملک میں مساجد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

پاکستان میں باجماعت نماز
پاکستان میں باجماعت نماز 

صدر عارف علوی اور علماء کے اتفاق رائے پر مشتمل فیصلے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کلورین سے صاف کیے گئے فرش پر ادا کی جائے گی اور مسجد میں قالین یا دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ مساجد کے احاطے میں مجمع لگانے سے پرہیز کیا جائے گا۔ نماز کی صف بندی میں نمازیوں کے درمیان کم از کم دو افراد کا فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

Published: undefined

اسی طرح بچوں، ضعیف اور بیمار افراد کو گھر پر عبادت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وضو، سحری، افطاری اور دیگر عبادات گھر پر ہی کریں۔ اگر نماز کے لیے مسجد جائیں تو ماسک پہن کر جائیں۔ حکومتی اعلامیے سے یہ واضع نہیں کہ یہ محض مشورے ہیں یا ایسی سرکاری ہدایات جن پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

Published: undefined

پاکستان میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران کئی مساجد نے بارہا کھلے عام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باجماعت جمعہ نماز کا اہتمام کیا۔ اس کی سب سے واضح مثال اسلام آباد میں قائم لال مسجد ہے، جہاں گزشتہ روز بھی نماز جمعہ با جماعت ادا کرائی گئی لیکن وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ بے بس نظر آئی۔

Published: undefined

واضع رہے کہ سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کورونا کی عالمی وبا کے باعث باجماعت نماز اور رمضان کے دوران مساجد میں تراویح پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ لیکن پاکستان میں منگل کو مذہبی حلقوں نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ وہ رمضان کے آتے مساجد کھولنے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ہفتے کو مساجد سے متعلق اعلان سے قبل صدر علوی نے چاروں صوبوں کے گورنر، چیف سکریٹری اور مختلف مکاتب فکر کے علما کے ساتھ ویڈیو کانفرنس پر اجلاس کیا۔ ٹی وی پر حکومتی فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ بیس نکاتی احتیاطی ہدایات پر عمل یقینی بنانا صرف آئمہ اور حکومت کی نہیں بلکل ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان متفقہ تجاویز کی پاسداری نہ کی گئی تو پھر حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتی ہے۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ بعض علاقوں کے مخصوص حالات کے پیش نظر مختلف پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

پاکستان میں ہفتے کی شام تک کووڈ-19 کے کیسز کی تعداد سات ہزار چھ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات ایک سو چوالیس ہو چکی ہیں۔ صحت کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور رمضان کے دوران اجتماعات سے یہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined