پاکستان

پاکستان: جنوبی وزیرستان کی مسجد میں بم دھماکہ، جے یو آئی رہنما سمیت متعدد زخمی

جنوبی وزیرستان میں جمعہ کی نماز سے قبل مسجد میں بم دھماکہ ہوا، جس میں جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں جمعہ کے روز ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جو مسجد کے محراب میں نصب تھا۔

Published: undefined

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) آصف بہادر کے مطابق، دھماکہ جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بائی پاس روڈ پر واقع مولانا عبدالعزیز مسجد میں دوپہر 1:45 پر ہوا۔ اس وقت جمعہ کی نماز کی تیاری جاری تھی اور جس وقت دھماکہ ہوا، امام مسجد مولانا عبداللہ ندیم محراب کے قریب موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں مولانا عبداللہ ندیم شدید زخمی ہو گئے جبکہ تین دیگر افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

Published: undefined

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی وانا سول اسپتال منتقل کیا، جہاں مولانا عبداللہ ندیم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بم کو خاص طور پر جمعہ کی نماز کے دوران نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا، جب بڑی تعداد میں نمازی موجود ہوتے ہیں۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر سیکیورٹی فورسز اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسند کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں سرکاری اہلکاروں، سکیورٹی فورسز اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined