پاکستان

پاکستان: ملتان میں گھریلو رنجش کی بنا پر 9 افراد کا زندہ جلا کر بہیمانہ قتل

پاکستان کے شہر ملتان میں ایک گھریلو تنازع پر ملزم نے باپ کے ساتھ مل کر فائرنگ کی اور گھر کو آگ لگا کر 9 افراد کو قتل کردیا جس پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملتان: پاکستان کے شہر ملتان میں ایک گھریلو تنازع پر ملزم نے باپ کے ساتھ مل کر فائرنگ کی اور گھر کو آگ لگا کر 9 افراد کو قتل کردیا جس پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

’ایکسپریس ٹربیون‘ کے مطابق ملتان کے علاقے حسن آباد کے قریب داماد اور سسر کے درمیان تنازع ہوا جس میں داماد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوی، ساس اور ان کے گھر کے دیگر افراد کو فائرنگ کر کے اور کمرے میں بند کرکے گھر کو آگ لگا کر 9 افراد کو جان سے مار دیا۔ امدادی ادارے کے مطابق لڑائی کے دوران تین افراد صائم حسن، علی رضا اور لعل محمد زخمی بھی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

آئی جی پنجاب کیپٹن (رٹارئرڈ) عارف نواز خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو فوری موقع پر پہنچنے اور تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی ہدایت دی جس کے بعد سی پی او جائے وقوع پہنچ گئے۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او ملتان عمران محمود نے کہا کہ مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہوئے، اجمل نامی شخص سعودی عرب سے کچھ دن پہلے واپس آیا ہے اسے اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا، اجمل نے ظفر نامی ملزم کے ساتھ مل کر یہ تمام قتل کئے، اجمل نے اپنی ساس، بیوی اور ایک خاتون کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی جس کے باعث گھر کے اندر موجود دیگر افراد بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ جو افراد آگ سے بچ کر نکلے ملزم نے ان پر بھی فائرنگ کی۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

سی پی او نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزم اجمل اور ظفر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم فرار ہے جسے جلد گرفتار کرلنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jul 2019, 1:10 PM IST