پاکستان

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ

پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد اور ملک کے شمالی حصوں میں جمعہ کی رات کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی 

اسلام آباد: پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد اور ملک کے شمالی حصوں میں جمعہ کی رات کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آج یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

پی ایم ڈی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحد پر زمین کی سطح سے 100 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کل رات 9 بجکر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

Published: undefined

’ڈان‘ نیوز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے مانسہرہ، ہزارہ، بالاکوٹ، بٹگرام، تورغر، ہری پور، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ اور شانگلہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل منگل کو بھی بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Published: undefined

نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق درمیانے درجے کے زلزلے کا مرکز گوادر سے 50 کلومیٹر جنوب میں مکران کے علاقے میں 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ این ایس ایم سی کے ڈائریکٹر امیر حیدر نے کہا کہ "یہ دہائیوں میں پہلی بار ہے کہ مکران سبڈکشن زون میں اتنی شدت کا زلزلہ آیا ہے اور گوادر سے اوماڑہ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined