پاکستان

پاکستان: جاری تشدد کے درمیان لاہور میں موجود 32 ہندوستانی کھلاڑیوں کو فوراً پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی گرفتاری کے بعد جگہ جگہ تشدد کر رہے ہیں، مظاہرین پولیس پر بم سے بھی حملہ کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو فوراً ہندوستان لوٹنے کو کہا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں تشدد / Getty Images</p></div>

پاکستان میں تشدد / Getty Images

 

اس وقت پاکستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور کئی شہروں میں تشدد والا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ہی پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ چاروں طرف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور آگ زنی کے ساتھ ساتھ کچھ مقامات پر بمباری کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان برج ٹورنامنٹ (کارڈ یعنی تاش کا مقابلہ) میں حصہ لینے لاہور گئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو فوراً پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

دراصل ہندوستان کے 32 کھلاڑی لاہور میں چل رہے ایشین اینڈ مڈل ایسٹ برج ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ 5 مئی کو شروع ہوا تھا اور 13 مئی کو یہ ختم ہونا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے واگھا بارڈر سے پاکستان میں انٹری کی تھی، لیکن اب ہندوستانی ہائی کمیشن نے انھیں فوراً لاہور سے ہندوستان واپس لوٹنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ برج ٹورنامنٹ درمیان میں ہی روکا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چل رہے برج ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے علاوہ فلسطین، سعودی عرب، یو اے ای، اردن اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی بھی حصہ لینے پہنچے ہیں۔ جس طرح کے حالات پاکستان میں پیدا ہو گئے ہیں، اسے دیکھنے کے بعد یہی لگ رہا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی ملتوی کرنا پڑے گا۔ اچھی بات یہ رہی کہ پاکستان دورہ پر گئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اس تشدد کی زد میں نہیں آئی، کیونکہ وہ اپنا دورہ مکمل کر کے ملک واپس لوٹ چکی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پاکستان میں نظامِ قانون اس وقت پوری طرح سے تباہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے لیڈر کی گرفتاری کے بعد جگہ جگہ تشدد کر رہے ہیں۔ جواب میں پولیس نے کچھ مقامات پر فائرنگ بھی کی ہے۔ مظاہرین پولیس پر بم سے بھی حملہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو فوراً ہندوستان لوٹنے کو کہا گیا ہے۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز