پاکستان

پاکستان سے زلزلے  میں  کم سے کم 9 ہلاکتوں کی خبر، 46 افراد زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا کے آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کے مطابق اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سوات میں ہوئی ہیں جہاں اب تک سات افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

پاکستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک کم سے کم 9 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

زلزلے کے باعث ہونے والے نقصان کیملنے والی  اطلاعات کے مطابق  صرف صوبہ خیبرپختونخوا سے موصول ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کو تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ پاکستان میں منگل کی شب چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے آفات سے نمٹنے والے ضلعی ادارے کے مطابق اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع سوات میں ہوئی ہیں جہاں اب تک سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

حکام کے مطابق سوات کالام روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہو چکی ہے۔ اس کے بعد لوئر دیر میں چار افراد ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مالاکنڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

Published: undefined

سوات سیدو شریف ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس افسر شفیع اللہ نے بتایا ہے کہ تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے عمارتوں کی چھتیں گرنے اور ان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ (بشکریہ بی بی سی اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined