دیگر ممالک

یوشیہیدے سوگا جاپان کے نئے وزیراعظم منتخب، مودی نے دی مبارکباد

آبے نے کہا، ’’اقتدار میں رہتے ہوئے میں نے ہر دن پوری کوشش کی ہے کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جائے اور جاپان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن سفار قدم اٹھائے جائیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹوکیو: جاپان میں برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے لیڈر یوشیہیدے سوگا کو بدھ کو روایتی طور پر ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہوئے الیکشن میں ارکان پارلیمنٹ نے 71 سالہ سوگا کو اپنا نیا رہنما منتخب کیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے خراب صحت کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑنے والے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اور ان کی کابینہ نے بدھ کو سرکاری طور پر استعفی دے دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی آبے کے قریب آٹھ سال لمبے ریکارڈ دور اقتدار کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

Published: undefined

جاپان کے نئے وزیراعظم سوگا نے ملک کی معیشت کو پھر پٹری پر لانے کے لئے آبے نومکس کے نام سے مشہور معاشی پالیسی سمیت آبے کی دیگر پالیسیوں پر عمل کرنے کا عزم کیا ہے۔ آبے نے آج وزیراعظم دفتر میں اپنے دور اقتدار کے آخر دن ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

آبے نے اس موقع پر کہا، ’’اقتدار میں رہتے ہوئے میں نے ہر دن پوری کوشش کی ہے کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جائے اور جاپان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن سفار قدم اٹھائے جائیں۔‘‘ آبے نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ رکن کے طور پر نئی حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے۔ سوگا کے سامنے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا کی وجہ سے جاپان کی معیشت کی حالت کافی خراب ہے اور وہ تاریخی طور پر نچلی سطح پر ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آبے نے 28 اگست کو خراب صحت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس سے پہلے سال 2007 میں بھی انہوں نے صحت وجوہات سے استعفی دے دیا تھا۔ سال 2012 کے الیکشن میں آبے بھاری اکثریت کے ساتھ پھر سے اقتدار میں لوٹے تھے۔

Published: undefined

آبے کافی وقت سے آنتوں کی بیماری ’السریٹیو کولائٹس‘ سے متاثر ہیں۔ یہ بڑی آنت کی ایک شدید بیماری ہے، جس سے آبے بچپن سے ہی جوجھ رہے ہیں۔ اس بیماری میں بڑی آنت کی اندرونی پرت میں سوجن اور جلن ہوجاتی ہے جس سے کئی چھوٹے چھوٹے چھالے بننے لگتے ہیں۔ ان چھالوں اور سوجن کی وجہ سے پیٹ سے متعلق پریشانیاں شروع ہونے لگتی ہیں جو نظام انہضام پر برا اثر ڈالتی ہیں۔ اس سے آنتوں اور ریکٹم کا کینسر ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ آبے کا دور اقتدار ستمبر 2021 میں ختم ہونے والا تھا۔ ان کے نام سے سب سے لمبے وقت تک جاپان کا وزیراعظم رہنے کا بھی ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم نریندر مودی نے سوگا کو جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے اور زیادہ مضبوط ہونے کی امید ظاہرکی ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیا،’’جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب کیے جانے پر یوشیہیدے کو مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ ہم مشترکہ طورپر مل کر ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصاً اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined