دیگر ممالک

وائٹ ہاؤس نے ’یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس‘ کا نام ہی تبدیل کر دیا

یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا مقصد امریکی کانگریس، محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس کو یہ بتانا ہے کہ کسی ملک یا خطے میں امن کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ادارہ ملک میں امن کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وائٹ ہاؤس نے یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا نام تبدیل کر کے ڈونالڈ جے ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس رکھ دیا ہے۔ یہ تبدیلی کسی نئی قانون سازی کے ذریعہ نہیں کی گئی۔ یہ محض ایک ری برانڈنگ تھا۔ نام بدلنے کے پیچھے کا مقصد واضح نہیں ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ دنیا میں  امن کا کریڈٹ ڈونالڈ ٹرمپ کو دینا ہے۔

Published: undefined

یہ تبدیلی ایسے وقت میں آئی ہے جب ٹرمپ خود کو امن کے لیے ایک اولین وکیل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کا نام تبدیل کرکے ڈونالڈ جے ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس رکھنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر وائٹ ہاؤس نے کہا کہ اس کا نام صدر ٹرمپ کے نام پر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ خارجہ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے طاقت کے ذریعہ ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ان کے عزم نے دنیا بھر میں امن قائم کیا ہے۔ اس سے امریکہ کی عالمی عزت بحال ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ مسلسل دنیا بھر میں آٹھ جنگیں روکنے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ روکنے کا سہرا بھی اپنے سر لیا تاہم ہندوستانی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس امریکہ میں ایک آزاد، غیر جانبدار حکومتی ادارہ ہے جس کا بنیادی مشن پرتشدد تنازعات کو روکنا، حل کرنا اور امن کو آسان بنانا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی توجہ براہ راست جنگیں لڑنے پر نہیں ہے، بلکہ جنگوں کو روکنے اور امن کے راستے تلاش کرنے پر ہے۔ اس میں تنازعات کا حل، خانہ جنگیوں پر تحقیق، سیاسی تشدد، اور دنیا کے مختلف حصوں میں مذہبی تنازعات، اور حکومتوں اور تنظیموں کو امن مذاکرات کے طریقوں پر پالیسی مشورہ فراہم کرنا شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined