دیگر ممالک

واشنگٹن میں ٹرمپ حامیوں اور مخالفین کے درمیان پرتشدد تصادم، آگ زنی کے واقعات

امریکہ میں جیسا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، کچھ ویسا ہی نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ٹرمپ حامیوں اور مخالفین کے درمیان پرتشدد تصادم شروع ہو گیا ہے۔ کئی مقامات سے تشدد کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان واشنگٹن میں تلخ تصادم شروع ہو گیا ہے۔ کئی مقامات سے تشدد کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ پولس حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹرمپ حامی افراد انتخابی نتائج کی مخالفت کر رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں واشنگٹن کی سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔

Published: undefined

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک خبر کے مطابق ہفتہ کی شب رات بھر شہر میں کئی جگہ پرتشدد تصادم کے واقعات پیش آئے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کئی ویڈیو کا حوالہ بھی پیش کیا ہے جس میں ٹرمپ حامی اور مخالفین کے درمیان دھکا-مکی کا نظارہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ساتھ ہی دونوں طرف سے سامان اٹھا کر ہوا میں پھینکا جا رہا ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو گھونسے مار رہے ہیں۔

Published: undefined

این بی سی 4 پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق کئی مقامات پر مظاہرین اور پولس کے درمیان بھی دھکا-مکی ہوئی ہے۔ اس دوران وہائٹ ہاؤس کے باہر کچھ مظاہرین نے آگ زنی بھی کی، جس کے بعد نقاب پوش سیکورٹی افسروں نے بھیڑ کو پیچھے دھکیلا۔ علاوہ ازیں فریڈم پلازہ کے نزدیک بھی لوگ جمع ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے دیکھے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز