نیوزی لینڈ کے خلاف وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، سراج ، گل اور شریس کی واپسی، محمد شامی کو نہیں ملی جگہ

گھریلو کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیز گیند باز محمد شامی کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔ محمد شامی ان دنوں بنگال کے لیے وجے ہزارے ٹرافی 26-2025 میں کھیل رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی کرکٹ ٹیم، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی 3 میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں کپتان شبھمن گل، نائب کپتان شریس ایئر اور تیز گیند باز محمد سراج کی واپسی ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کا حصہ رہے رتو راج گائیکواڈ اور تلک ورما کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے پیش نظر آرام دیا گیا ہے، دونوں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

شریس ایئر کو ٹیم میں شامل کرنے کے ساتھ بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ سیریز میں ان کا کھیلنا مکمل طور سے فٹنس پر منحصر ہے۔ اگر وہ 6 جنوری کو وجے ہزارے ٹرافی کے میچ میں مکمل طورے فٹ نہیں ہوتے ہیں تو سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب گھریلو کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مایہ ناز تیز گیند باز محمد شامی کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ نہیں مل پائی ہے۔ محمد شامی ان دنوں بنگال کے لیے وجے ہزارے ٹرافی 26-2025 میں کھیل رہے ہیں۔


واضح رہے کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کی شروعات 11 جنوری کو وڈودرا میں کھیلے جانے والے پہلے مقابلہ سے ہوگی۔ اس کے بعد سیریز کا دوسرا مقابلہ 14 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ پھر سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ 18 جنوری کو اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستانی ٹیم: شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ایئر (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجہ، محمد سراج، ہرشت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی، عرشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔