دیگر ممالک

بنگلہ دیش میں عام انتخاب کا اعلان ہوتے ہی تشدد کا دور شروع، آزاد امیدوار کو شرپسندوں نے ماری گولی

ایک دن قبل ہی الیکشن کمیشن نے بنگلہ دیش میں انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 12 فروری 2026 کو عام انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ پرچہ نامزدگی 29 دسمبر 2025 تک داخل کیے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

بنگلہ دیش میں عام انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد سے سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انتخابی تشدد کا نیا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، جس نے شفاف اور تشدد سے پاک انتخاب پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ’انقلاب منچ‘ کے ترجمان اور ڈھاکہ-8 انتخابی حلقہ سے آزاد امیدوار شریف عثمان ہادی جمعہ کی دوپہر کو انتخابی تشہیر کے دوران گولی مار دی گئی۔

Published: undefined

بنگلہ دیشی میڈیا یو این بی نے بتایا کہ ڈھاکہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں انھیں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کیمپ کے انچارج انسپکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ تشہیر کے دوران دوپہر تقریباً 2.30 بجے بدمعاشوں نے انھیں گولی ماری۔ حالانکہ پولیس نے یہ صاف نہیں کیا کہ ان کے جسم پر گولی کہاں لگی ہے۔

Published: undefined

’دی ڈیلی اسٹار‘ کے مطابق آزاد امیدوار ہادی کو آج دوپہر ڈھاکہ کے پلٹن علاقہ میں رکشہ سے جاتے وقت گولی ماری گئی۔ چشم دیدوں نے بتایا کہ ہادی رکشہ پر بجوئے نگر کی طرف جا رہے تھے، تبھی موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے 2 لوگوں نے بیت السلام جامع مسجد کے سامنے ان پر گولیاں چلائیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

Published: undefined

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے موتی جھیل ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر ہارون الرشید نے بتایا کہ پولیس حملہ آوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جائے حادثہ کے پاس ڈی آر ٹاور کے سیکورٹی گارڈ ثاقب حسین نے کہا کہ جب گولیاں چلیں تو وہ بلڈنگ کے اندر تھے۔ پولیس افسران نے اس معاملے کی جانچ کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ سے ایک دن قبل جمعرات کی شام 6 بجے الیکشن کمیشن نے بنگلہ دیش میں انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 12 فروری 2026 کو عام انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ پارلیمانی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی 29 دسمبر 2025 تک داخل کیے جائیں گے۔ 30 دسمبر سے 4 جنوری 2026 تک پرچہ نامزدگی کی جانچ ہوگی۔ 20 جنوری نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے، جبکہ 21 جنوری کو انتخابی نشانات کا الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی 22 جنوری سے 10 فروری کی صبح 7.30 بجے تک انتخابی تشہیر کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملک میں انتخابی تشدد کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بی این پی کے 2 گروپوں میں بھی تشدد کے معاملے دیکھنے کو ملے۔ بی این پی میں داخلی رنجش تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اکثر 2 گروپوں کے درمیان پُرتشدد واقعات پیش آ رہے ہیں۔ محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت میں ملک بھر میں تشدد اور انارکی والے حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ ملک بھر میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ حکومت کے حامیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined