دیگر ممالک

امریکی فوج کا وینزویلا کے جہاز پر حملہ، 11 ہلاک؛ ٹرمپ کا منشیات اسمگلروں کو سخت انتباہ

ٹرمپ نے کہا کہ ٹی ڈی اے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے جو نکولس مادورو کے کنٹرول میں کام کرتا ہے۔ وہیں وینزویلا کے صدر امریکہ پر ان کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام’</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام’

 

امریکہ نے وینزویلا کے ایک جہاز پر فوجی حملہ کر دیا ہے۔ اس حملے میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ خود اس حملے کی جانکاری دی۔

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فوجی دستوں نے ساؤتھ کام علاقے میں ٹرین ڈی اراگوا نارکو گینگ پر فوجی کارروائی کی۔ ٹی ڈی اے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے جو نکولس مادورو کے کنٹرول میں کام کرتا ہے اور جس نے اجتماعی قتل، نشیلی اشیا کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور امریکہ اور پورے مغربی نصف کرہ میں تشدد اور دہشت گردی کے واقعات کو انجام دیا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے بتایا، ’’یہ فوجی کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد بین الاقوامی آبی علاقے میں نشیلی اشیا کی کھیپ لے کر امریکہ کی طرف جا رہے تھے۔ اس حملے میں 11 اسمگلروں کو مار دیا گیا ہے جبکہ اس کارروائی میں امریکی فوج کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ یہ پیغام ہر اس شخص کے لیے وارننگ ہے جو امریکہ میں ڈرگس لانے کے بارے میں سوچ بھی رہا ہے۔ ہوشیار ہو جایئے! اس معاملے پر آپ کی توجہ دینے کے لیے شکریہ۔‘‘

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ جہاز ایک نارکو دہشت گرد تنظیم کا حصہ تھا۔ وہ میکسیکو اور ایکواڈور کے سفر پر جانے سے پہلے اس معاملے پر بات کر رہے تھے۔ حال ہی میں امریکہ نے وینزویلا کے پانی میں اپنی بحری طاقت بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ لاطینی امریکی ڈرگس اسمگلروں سے نپٹا جا سکے۔

Published: undefined

دوسری طرف وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکہ پر ان کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے یکم ستمبر کو کہا تھا کہ ٹرمپ حکومت فوجی دھمکیوں کے ذریعہ وینزیلا میں حکومت بدلنا چاہتی ہے۔ مادورو نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ حملہ کرتا ہے تو وہ فوج سمیت پورے عوام کو ہتھیار اٹھانے کو کہیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں امریکی بحریہ کی ایک بڑی ٹکڑی کیریبین میں تعینات ہے جو اس جگہ کے پاس ہے جہاں سے وینزیلا کے جہاز پر حملہ کیا گیا۔ 4500 میرینز کے ساتھ 4 تباہ کن اور ٹام ہاک کروز میزائلوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined