دیگر ممالک

امریکہ انتخاب: بائڈن ہوں گے نئے صدر، پنسلوینیا میں لہرایا فتح کا پرچم، ہند نژاد کملا ہیرس بنیں گی نائب صدر

پنسلوینیا میں جیت کے ساتھ ہی یہ طے ہو گیا کہ بائڈن ہی امریکہ کے نئے صدر ہوں گے۔ ہند نژاد کملا ہیرس کے لیے نائب صدر بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریکہ میں طویل ووٹ شماری کے بعد بالآخر یہ صاف ہو گیا کہ ملک نے نئے صدر کا انتخاب کیا ہے۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو مسترد کرتے ہوئے ڈیموکریٹس امیدوار جو بائڈن کو صدر عہدہ کے لیے چن لیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق خبر رساں ادارہ اے پی نے کی ہے جس کے مطابق بائڈن نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کر اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے دی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پنسلوینیا میں جیت کے ساتھ ہی یہ طے ہو گیا کہ بائڈن ہی امریکہ کے نئے صدر ہوں گے۔ علاوہ ازیں ہند نژاد کملا ہیرس کے لیے نائب صدر بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کیا جس میں کہا کہ وہ انتخابی بدعنوانی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔ انھوں نے انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا، لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ حالانکہ بائڈن کی انتخابی ٹیم نے اس طرح کے سبھی الزامات کو مسترد کر دیا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم نے پنسلوینیا، مشیگن، جارجیا اور نیواڈا کے تعلق سے پہلے ہی مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ انھوں نے وسکانسن میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined