ڈونالڈ ٹرمپ
امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چار ججوں پر پابندی لگا دی ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکہ کا یہ قدم غزہ میں اسرائیل کی کارروائی پر آئی سی سی کی جانچ کی مخالفت میں اٹھایا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پابندی لگائے گئے ججوں کی امریکہ میں واقع جائیداد ضبط کی جائیں گی۔ ان میں بینن، پیرو، سلووینیا اور یوگانڈا کے جج شامل ہیں۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آئی سی سی سیاسی اڈہ بن گیا ہے اور اسرائیل اور امریکہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ اسرائیل نے بھی آئی سی سی کی جانچ کو نامنظور کر دیا ہے۔
Published: undefined
مارکو روبیو نے ججوں پر الزام لگایا کہ یہ سبھی امریکہ اور اسرائیل کو نشانہ بنانے والے غیر قانونی اور بے بنیاد اقدامات میں فعال طور سے شامل رہے ہیں۔ وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ہمارے معاونین کے شہریوں کی جانچ، الزام لگانے اور ان پر مقدمہ چلانے کے لیے بے بنیاد صوابدید کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ خطرناک دعویٰ اور اقتدار کا غلط استعمال امریکہ اور ہمارے معاونین، جس میں اسرائیل بھی شامل ہے، کی خودمختاری اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
Published: undefined
ادھر امریکہ کے ذریعہ ججوں پر پابندی لگائے جانے کی آئی سی سی نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی انصاف کے ادارے کی آزادی کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined