دیگر ممالک

امریکہ: نیویارک میں سمندری طوفان ’آئیڈا‘ سے بھاری تباہی، 44 افراد ہلاک

امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے زبردست تباہی مچائی ہے، طوفان کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر نیویارک میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

نیویارک سمندری چوفان آئیڈا / Getty Images
نیویارک سمندری چوفان آئیڈا / Getty Images Robert Nickelsberg

نیویارک: امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان ’آئیڈا‘ نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ طوفان کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر جمعرات کی رات تک نیویارک میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی رپورٹوں کے مطابق اس ’تاریخی‘ موسمی واقعے کے دوران جن لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لئے تہہ خانوں کا رخ کیا تھا ایسے لوگوں کی بھی جان چلی گئی ہے۔

Published: undefined

طوفان کی وجہ سے ریکارڈ بارش ہوئی نیو یارک شہر کے پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کر دیا، جس کے بعد سب وے سروسز بند کر دیں۔ طوفان کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ کو ایمرجنسی کا اعلان کرنا پڑا۔

میٹوڈیجا میہاجلوف جن کا مین ہٹن ریستوران کا تہہ خانہ تین انچ پانی سے بھر گیا تھا نے کہا ’’میری عمر 50 سال ہے اور میں نے کبھی اتنی زیادہ بارش نہیں دیکھی۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں جنگل میں رہ رہا ہوں۔ اس سال سب کچھ بہت عجیب ہو رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

لا گوارڈیا اور جے ایف کے ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ نیوارک میں بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جہاں ایک ویڈیو میں بارش کے پانی سے ٹرمینل کو ڈوبا ہوا دکھایا گیا۔ صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز جنوبی ریاست لوزیانا کے دورے سے پہلے کہا کہ ہم سب اس گھڑی میں اکٹھے ہیں۔ قوم مدد کے لیے تیار ہے۔‘ لوزیانا میں ’آئیڈا‘ طوفان نے عمارتیں تباہ کی تھیں اور 10 ؛لاکھ سے زیادہ گھروں میں بجلی کی ترسیل معطل کر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined