دیگر ممالک

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ ناکام

عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر اتوار کو علیٰ الصباح راکٹ حملہ کیا گیا لیکن پیٹریاٹ فضائی سکیورٹی سسٹم نے اسے درمیان میں ہی ناکام کر دیا مگر اس واقعہ میں ایک بچہ زخمی ہو گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بغداد: عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر اتوار کو علیٰ الصباح راکٹ حملہ کیا گیا لیکن پیٹریاٹ فضائی سکیورٹی سسٹم نے اسے درمیان میں ہی ناکام کر دیا مگر اس واقعہ میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

مقامی میڈیا نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بغداد کے وسط میں واقع گرین زون میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی کوشش کی گئی لیکن میزائل کو درمیان میں ہی ناکام کر دیا گیا۔ اس کے بعد میزائل سفارتخانے کے قریب ایک رہائشی عمارت پر گر گیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کسی کی بھی موت نہیں ہوئی لیکن ایک بچہ سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی کئی کوششوں کے بعد گرین زون میں واقع امریکی فورس نے پیٹریٹ فضائی سکیورٹی سسٹم کا تجربہ کیا جس کے چند گھنٹے کے بعد یہ واقعہ ہوا۔ عراقی اراکین پارلیمنٹ نے اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس تجربے کی مذمت کی ہے۔

Published: undefined

گرین زون میں سرکاری دفاتر اور سفارتخانے ہیں اور یہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب جانے والے سخت سکیورٹی والے سڑک کے ذریعے جڑتا ہے۔ اس علاقے کو باضابطہ راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined