دیگر ممالک

انتہائی حیرت انگیز انداز میں البانوی وزیر اعظم نے جارجیا میلونی کا کیااستقبال

البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والی اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا انتہائی منفرد انداز میں گھٹنے ٹیک کر اور ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اس وقت البانیہ کے دارالحکومت تیرانہ میں منعقدہ یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے البانیہ کے دورے پر ہیں۔ تاہم یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا کیا جانے والا استقبال بہت زیادہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ یہ استقبال کسی اور نے نہیں کیا بلکہ خود البانیہ کے وزیر اعظم نے کیا۔

Published: undefined

درحقیقت جب اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی یورپی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر اور ہاتھ جوڑ کر سرخ قالین پر ان کا استقبال کیا۔ البانیہ کے وزیراعظم کی جارجیا میلونی کا اس طرح استقبال کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کو اس طرح خوش آمدید کہنے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر لوگ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا، "جارجیا میلونی کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس طرح کا احترام ملنا عالمی سطح پر ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی رہنما کو اس طرح سے اعزاز پاتے ہوئے دیکھنا بہت متاثر کن ہے۔" ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا کہ "اٹلی بہت خوش قسمت ہے کہ اسے ایک ایسا رہنما میسر ہے جسے عالمی رہنما اس طرح عزت دیتے ہیں۔ جب کہ یورپ کے دیگر ممالک میں عزت حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے"۔

Published: undefined

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا گھٹنوں کے بل استقبال کیا ہو۔ یورپی سمٹ سے قبل، رواں سال جنوری کے اوائل میں ابوظہبی میں منعقدہ ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ کے دوران، البانوی وزیر اعظم ایڈی راما نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ان کی 48 ویں سالگرہ پر گھٹنے ٹیک کر  ان کا استقبال کیا تھا اور انہیں اسکارف تحفے میں پیش کر کے مبارکباد دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined