دیگر ممالک

پاکستان کوجھٹکا،یواے ای نے پاکستان سےآنےوالی تمام پروازیں رد کیں

عمران حکومت کےغیر سنجیدہ رویہ کودیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے پاکستان سےآنے والی تمام پروازوں کو ردکرنے کااعلان کیاہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جس تیزی کے ساتھ کورونا معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی ملک خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں ہے اورپوری طرح محتاط ہے ۔ پاکستان میں کوروناکے تعلق سے عمران خان حکومت نے جو غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیاہوا ہے اس کی وجہ سے متحدہ عرب اما رات نے پاکستان سے آنے والی تمام پروازوں کورد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

یواے ای نے پابندی کے اس اعلان کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سے پروازیں اس وقت تک شروع نہیں کی جائیں گی جب تک پاکستان متحدہ عرب امارات کے روٹ میں آنے والے تمام مسافروں کے لئے کووڈ کی جانچ کا انتظام نہیں کرلیتا۔یواے ای نے کہا ہے کہ یہ ضروری قدم ہے تاکہ لوگوں کی صحت سے کوئی کھلواڑ نہ کر سکے۔

Published: undefined

یو اے ای نے کہاکہ تمام متاثر مسافر اپنی اپنی ائیر لائنس سے رابطہ کریں اور سفر کی تاریخ آگے بڑھوا لیں۔یواے ای نے کہا ہے کہ وبا کے پھیلنے کی رفتارکو دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا اورپوری احتیاط برتی جائےگی۔ واضح رہے پاکستان مستقل ٹیسٹ کٹ اور پی پی ای کی کمی سے جوجھ رہا ہے۔

Published: undefined

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداددولاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اوراس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined