دیگر ممالک

مغربی کنارہ-اردن سرحد پر 2 اسرائیلی شہری کا قتل، غزہ جا رہے امدادی ٹرک میں سوار ہوکر آیا تھا حملہ آور

’چینل 12‘ کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور غزہ پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے کام میں شامل تھا اور اس کے پاس اسرائیلی اجازت نامہ بھی تھا۔

<div class="paragraphs"><p>چاقو، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چاقو، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی کنارہ اور اردن کے درمیان ایلنبی کراسنگ پر ایک حملہ آور نے 2 اسرائیلی شہریوں کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ حملہ آور امدادی سامان لے جانے والے ٹرک میں سوار تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی افسران کے ذریعہ ٹرک کی جانچ سے قبل ہی کراسنگ پر موجود لوگوں پر اس شخص نے ہینڈگن سے گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ اس کے بعد حملہ آور ٹرک سے باہر نکلا۔ اس کی بندوق جام ہوگئی تھی، اس لیے اس نے 2 لوگوں پر چاقو سے تیزی کے ساتھ حملہ کیا۔ بعد میں جائے وقوعہ پر موجود ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ’میگن ڈیوڈ ایڈوم‘ کے مطابق مہلوکین میں سے ایک کی عمر 60 سال جبکہ دوسرے کی عمر 20 سے 25 سال تھی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ پولیس نے اب تک اس واقعہ پر کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں یہ دوسرا معاملہ ہے جب اسرائیلی شہری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 8 ستمبر کو ایک فلسطینی شوٹر نے یروشلم بس اسٹاپ پر فائرنگ کر دی تھی، جس میں 6 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

Published: undefined

کچھ عبرانی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس واقعہ میں شامل حملہ آور اردن سے غزہ پٹی جا رہے ایک امدادی ٹرک میں سوار ہو کر آیا تھا۔ ’چینل 12‘ کی رپورٹ کے مطابق وہ غزہ پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے کام میں شامل تھا اور اس کے پاس اسرائیلی اجازت نامہ بھی تھا۔ رپورٹس کے مطابق 2 اسرائیلی شہریوں کو چاقو مار کر ہلاک کرنے والے حملہ آور کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ میں ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined