دیگر ممالک

ٹرمپ کے گرین لینڈ منصوبہ کو شدید جھٹکا، امریکہ کے خلاف جرمنی اور فرانس سمیت 7 ممالک متحد

یورپی ممالک نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے واضح اشارہ دیا ہے کہ گرین لینڈ نہ تو کسی ڈیل کا حصہ ہے اور نہ ہی کسی کی ملکیت، بلکہ اس پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ</p></div>

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

 

وینزویلا میں داخل ہو کر وہاں کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تازہ بیانوں نے عالمی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ٹرمپ نے اپنا اگلا ہدف گرین لینڈ کو بتایا ہے، جس کے خلاف یورپی ممالک متحد ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف مشترکہ بیان جاری کر سخت پیغام دیا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ کے بیان کے جواب میں فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، اسپین، برطانیہ اور ڈنمارک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ ان ممالک نے واضح کر دیا ہے کہ ’’آرکٹک خطے کی سلامتی یورپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ کے لوگوں کا حق ہے۔‘‘ اس مشترکہ بیان پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر مرز، اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک، اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز، برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر اور ڈنمارک کے وزیر اعظم فریڈرکسن کے دستخط ہیں۔

Published: undefined

اس مشترکہ بیان میں کہا گیا آرکٹک سیکورٹی نہ صرف یورپ بلکہ بین الاقوامی اور بحر اوقیانوس کی سیکورٹی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ یورپی رہنماؤں نے واضح کیا کہ کنگڈم آف ڈنمارک، جس میں گرین لینڈ بھی شامل ہے، نیٹو کا حصہ ہے اور یہ کہ آرکٹک خطے میں سلامتی کو نیٹو کے اتحادیوں بالخصوص امریکہ کے ساتھ مل کر یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اس کے تحت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں یعنی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سرحدوں کے احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں یہ بھی صاف طور پر کہا گیا ہے کہ 1951 کے دفاعی معاہدے کے تحت امریکہ اس کوشش میں ایک اہم شراکت دار ہے، لیکن گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق فیصلے بیرونی دباؤ کے تحت نہیں لیے جائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ایئر فورس ون‘ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ’’ہمیں گرین لینڈ چاہیے، وہاں اس وقت روسی اور چینی بحری جہاز موجود ہیں۔‘‘  ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ امریکہ گرین لینڈ کو اپنے کنٹرول میں لے لے، اور یہ امریکہ کی سلامتی اور معاشی مفادات کے لیے ضروری ہے۔ ٹرمپ کے اسی بیان کی وجہ سے یورپی ممالک میں تشویش بڑھ گئی ہے اور وینزویلا میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کے پیش نظر شدید خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یورپی ممالک نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے واضح اشارہ دیا ہے کہ گرین لینڈ نہ تو کسی ڈیل کا حصہ ہے اور نہ ہی کسی کی ملکیت، بلکہ اس پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined