امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر سوشل میڈیا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک میں پیدا ہونے والے بچوں کو تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ حکومت نے بچوں پر مبنی ایک خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کار کے دوران پیدا ہونے والے امریکی بچوں کو ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ میں 1000 ڈالر یعنی تقریباً 85 ہزار روپے جمع کرائے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے نئے ٹیکس بل میں اس بارے میں جانکاری دی۔ ساتھ ہی امریکی ہاؤس ریپبلکن نے اپنے ٹیکس بل میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے ’MAGA اکاؤنٹ‘ کا نام بدل کر ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ کر دیا ہے۔ اسی اکاؤنٹ میں بچے کے لیے ایک ہزار ڈالر جمع کیے جائیں گے۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے امریکی حکومت نے ایک منصوبہ بنایا تھا۔ اس منصوبہ کا نام ’ویلتھ کریشن پروگرام‘ تھا۔ یہ پروگرام ان بچوں کے لیے تھا جو ٹرمپ کے صدر رہتے ہوئے پیدا ہوئے تھے۔ اس میں حکومت چاہتی تھی کہ بچوں کے لیے منی اکاؤنٹ فار اینڈ ایڈوانسمنٹ بھی بنے۔ اسے ہی ’ماگا اکاونٹ‘ کہا گیا جو اب بدل کر ٹرمپ اکاؤنٹ ہوگیا ہے۔
Published: undefined
اس منصوبے کا استعمال بچوں کی تعلیم پر ہو سکتا ہے۔ اس سے گھر خریدنے کے لیے ڈاؤن پمنٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس پیسے سے چھوٹا کاروبار بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس بل کو ہاؤس ریپبلکن نے بھی پاس کر دیا ہے لیکن سینیٹ میں اس کو لے کر مخالفت بھی ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ اکاؤنٹ ان لوگوں کے لیے کافی فائدہ مند ہو سکتا ہے جو بچت کرنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ میں پیسے پر ٹیکس بھی نہیں لگتا ہے۔ لیکن جب آپ پیسے نکالیں گے تب آپ کو ٹیکس دینا ہوگا۔ وہ ٹیکس لیکن کم شرح پر دینا ہوگا۔ اس منصوبہ میں یکم جنوری 2025 سے یکم جنوری 2029 کے درمیان امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے اس کے لیے اہل ہوں گے۔ حکومت ان کے ہی نام پر پیسے جمع کرے گی، جب ان کی عمر بڑی ہو جائے گی تب وہ ان پیسوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق اس منصوبہ میں شامل ہونے کے لیے بچے اور ماں-باپ دونوں کے پاس ہی سوشل سیکوریٹی کا نمبر ہونا لازمی ہے، اس کے بغیر وہ اس منصوبہ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ کیونکہ یہ اکاؤنٹ امریکی ٹریزری کے ذریعہ ہی بنایا جائے گا اور فنڈ کیا جائے گا۔ اس میں ماں-باپ کے علاوہ، دوسرے لوگ بھی ہر سال 5000 ڈالر تک جمع کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
اس منصوبہ کے تحت امریکی حکومت ہر بچے کے کھاتے میں 1000 ڈالر جمع کرے گی۔ بچے 18 سال کی عمر میں کھاتے سے 50 فیصد تک پیسہ نکال سکتے ہیں۔ وہیں 25 سے 30 سال کی عمر میں وہ پورا پیسہ نکال سکتے ہیں لیکن ان پیسوں کا استعمال وہ کچھ کاموں کے لیے ہی کر سکتے ہیں۔ وہیں 30 سال بعد ان پیسوں کا استعمال کسی بھی کام کے لیے کیا جا سکتا ہے
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined