ڈونالڈ ٹرمپ/ظہران ممدانی، تصویر سوشل میڈیا
امریکہ میں نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب کو لے کر سیاسی پارہ کافی گرم ہو گیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میئر عہدہ کے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی پر شدید حملہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ اور خطرناک انسان قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور ملک بدر کر دینے کی دھمکی تک دے دی ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر پوسٹ کر کے لکھا، ’’امریکی صدر کے طور پر میں اس کمیونسٹ پاگل کو نیویارک کو تباہ نہیں کرنے دوں گا۔ میرے پاس سارے حقوق اور متبادل ہیں۔ میں نیویارک شہر کو بچاؤں گا اور اسے پھر سے عظیم بناؤں گا، ٹھیک ویسے ہی جیسے میں نے گڈ اولڈ یو ایس اے کے ساتھ کیا تھا۔‘‘
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ظہران ممدانی نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’امریکہ کے صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، ڈٹینشن کیمپ میں ڈالنے اور بے دخل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں آئی سی ای کو ہمارے شہر میں دہشت پھیلانے نہیں دوں گا۔
ممدانی نے آگے کہا، ’’ان کا بیان نہ صرف ہماری جمہوریت پر حملہ ہے بلکہ ہر اس نیو یارکر کو پیغام دینے کی کوشش ہے جو چھایہ میں چھپنے سے انکار کرتا ہے۔ اگر آپ بولیں گے تو وہ آپ کے پیچھے پڑ جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ منگل کو میئر عہدہ کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار بنے ممدانی اگر نومبر میں منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر ہوں گے۔ گزشتہ مہینے نیویارک میئر عہدہ کے لیے پرائمری انتخاب میں 33 سال کے ممدانی نے سابق میئر اینڈریو کُواومو کو کراری شکست دی۔ ممدانی اس وقت نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں رکن ہیں اور خود کو ایک ڈیموکریٹک سوشلسٹ بتاتے ہیں۔
Published: undefined
ظہران ممدانی کی پیدائش 1991 میں یوگانڈا کی راجدھانی کمپالا میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کولمبیا یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر رہ چکے ہیں۔ ظہران کے والد کا نام محمد ممدانی تھا جبکہ ان کی والدہ ہند-امریکی فلم ڈائرکٹر میرا نائر ہیں۔ ظہران ممدانی کے والد کیپ ٹاؤن یونیورسٹی میں پروفیسر تھے۔ سال 2018 میں ظہران ممدانی کو امریکی شہریت ملی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined