دیگر ممالک

’مجھے مسک کی ضرورت ہے، لوگوں کا کاروبار جتنا بہتر ہوگا، امریکہ کو اتنا ہی فائدہ ہوگا‘: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں ایلون کی کمپنیاں تباہ کردوں گا، اور ان کی بڑی سرکاری سبسڈی چھین لوں گا۔ یہ بالکل غلط ہے۔ لوگوں کا کاروبار جتنا بہتر ہوگا امریکہ کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی کمپنیوں سے متعلق افواہوں کی وضاحت کردی۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ میں مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی سرکاری سبسڈی ختم کرنے جا رہا ہوں اور میں ان کی کمپنیوں کو تباہ کر دوں گا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں ایلون کی کمپنیاں تباہ کردوں گا، اور ان کی بڑی سرکاری سبسڈی چھین لوں گا۔ یہ بالکل غلط ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایلون اور ہمارے ملک میں کام کرنے والے تمام کاروبار پھلے پھولیں۔ اور پہلے سے زیادہ ترقی کریں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں کا کاروبار جتنا بہتر ہوگا، امریکہ کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ اور یہ ہم سب کے لیے اچھا ہے۔ ہم ہر روز ریکارڈ بنا رہے ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ یہ جاری رہے۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹرمپ کا یہ موقف نیا ہے کیونکہ اس ماہ کے شروع میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی سبسڈی ختم کر سکتے ہیں۔ دراصل یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مسک نے ٹرمپ کے 'بگ بیوٹیفل بل' پر تنقید کی تھی۔ یہ وہی سبسڈی ہے جو ٹیسلا جیسی ای وی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بڑا فائدہ دیتی ہے۔ ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ وہ (مسک) ناراض ہیں کیونکہ ان کی ای وی سبسڈی ختم ہو رہی ہے، لیکن اگر وہ ایسا کرتے رہے تو بہت کچھ ضائع ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس ساری پیش رفت کے درمیان، 24 جولائی کی صبح ٹیسلا کے حصص میں 9فیصد کی زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ یہ کمی کمپنی کی کمزور آمدنی اور ٹرمپ کے حال ہی میں نافذ کردہ نئے ٹیکس قانون کی وجہ سے مستقبل کے کاروبار پر پڑنے والے اثرات کے خدشات کے بعد سامنے آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی نے گجرات میں ’گمبھیرا پل حادثہ‘ میں ہلاک افراد کے کنبوں سے کی ملاقات، متاثرین نے کیا اظہارِ درد

  • ,
  • بیسک اسکولوں کے انضمام کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی نے شروع کی ’پی ڈی اے پاٹھ شالا‘