دیگر ممالک

’ٹرمپ امریکہ کو ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جو امریکی عوام نہیں چاہتے‘، ایران-امریکہ-اسرائیل جنگ پر کملا ہیرس کا ردعمل

ایران کے جوہری عزائم پر تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے واضح کیا کہ فوجی کشیدگی اس خطرے سے نمٹنے کا درست طریقہ نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سابق نائب امریکی نائب صدر کملا ہیرس</p></div>

سابق نائب امریکی نائب صدر کملا ہیرس

 
تصویر یو این آئی

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ناقابل دفاع، لاپرواہ اور غیر ضروری قرار دیا ہے۔ ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ یہ حملے علاقائی استحکام اور امریکی قیادت پر عالمی اعتماد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Published: undefined

کملا ہیرس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ایک ایسی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جسے امریکی عوام نہیں چاہتے۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں: ’’میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنگ کی مخالفت کرتی ہوں، اور ہماری فوجوں کو اس جنگ کے لیے خطرے میں ڈالا جا رہا ہے جو ٹرمپ چاہتے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ امریکی جانوں کے ساتھ ایک خطرناک اور غیر ضروری جُوا ہے، جو خطے کے استحکام اور دنیا میں ہماری ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ طاقت نہیں، بلکہ عزم کے پردے میں لپٹی ہوئی لاپرواہی ہے۔

Published: undefined

ایران کے جوہری عزائم پر تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے کملا ہیرس نے واضح کیا کہ فوجی کشیدگی اس خطرے سے نمٹنے کا درست طریقہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران بیرونی جنگوں کے خاتمے کے وعدے سے پھرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایران کے خطرے سے آگاہ ہوں، اور انہیں ہرگز جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، لیکن اس خطرے کو ختم کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔

Published: undefined

کملا ہیرس نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، شروع کرنے کا نہیں، یہ جھوٹ تھا۔ پھر گزشتہ سال انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ یہ بھی جھوٹ تھا۔ انہوں نے فوری قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکی کانگریس سے اپیل کی کہ وہ مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ امریکی آئین کے تحت صدر کو جنگ میں داخل ہونے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ لیکن اگر انہیں منظوری بھی حاصل ہو جاتی، تب بھی یہ اقدام غیر دانشمندانہ، غیر منصفانہ اور امریکی عوام کی حمایت سے محروم ہے۔

Published: undefined

سابق نائب امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پسند کی جنگ کے خلاف ہمارے موقف میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، اور کانگریس کو اس تنازع میں ہمیں مزید الجھنے سے روکنے کے لیے اپنی تمام دستیاب اختیارات استعمال کرنے چاہئیں۔ ہمارے فوجی، ہمارے اتحادی اور امریکی عوام اس سے کم کے مستحق نہیں ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ کی حمایت سے اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران کی راجدھانی پر حملہ کیا، جس میں ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ ایرانی سرکاری عہدیداران ہلاک ہو گئے۔ جہاں برطانیہ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دیا، وہیں ترکیے اور نائجیریا جیسے ممالک نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فریقین سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined