تصویر ’انسٹاگرام‘
حال کے برسوں میں جنگ کے طور طریقوں میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان کے خلاف ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ سے لے کر روس-یوکرین جنگ تک، جدید تکنیکوں کا کردار فیصلہ کن بنتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خودکش ڈرون جیسے اسلحوں نے عالمی فوجی حکمت عملی کا رخ ہی بدل دیا ہے۔ ایک وقت تھا جب ڈرون کو نگرانی کے آلات کے طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن اب یہ جنگ کے میدان میں سب سے مہلک ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے۔
Published: undefined
لیکن اس سمت میں جرمنی نے اب ایک قدم اور آگے بڑھا دیا ہے۔ وہ دنیا کی ایک ایسی فوج کھڑی کرنے جا رہا ہے جسے نہ کسی کا خوف ہوگا اور نہ اسے مرنے کا ڈر۔ دراصل جرمنی کا اسٹارٹ اَپ ہیلسنگ اور اے آر ایکس روبوٹکس ایک جاسوسی کاکروچ کی فوج بنا رہا ہے جو مستقبل کی جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
Published: undefined
جرمنی کے وزیر دفاع پسٹوریس نے اسٹارٹ اَپس کو بولا تھا کہ ہمارے پاس پیسہ ہے، ہمت ہے، تو بس اب دنیا ہلانی ہے۔ اس کے بعد اے آر ایکس روبوٹکس، ہیلسنگ جیسی کمپنیاں میدان میں کود پڑیں۔ یہ اسٹارٹ اَپس اب اسپائی کاکروچ، ٹینک جیسے مصنوعی انٹلیجنس روبوٹ اور منی آبدوزوں جیسے انتہائی جدید اسلحے بنا رہی ہیں اور اسے ملک کی فوجی پالیسی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
یہ ’اسپائی کاکروچ‘ کوئی عام کیڑے نہیں ہیں بلکہ ان اصلی تلچٹوں کو چھوٹے بیک پیک پہنا کر ان پر کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یہ ایسے ایجنٹ ہیں جو دیوار پر چڑھ کر دشمن کی بات ریکارڈ کریں گے، ٹارگیٹ سوچے گا کہ دیوار میں سیندھ کہاں لگی؟ یہ مائیکرو فون اور سینسر سے مزین ہوں گے اور دشمن کی سرحدوں میں خاموشی سے دراندازی کر سکتے ہیں۔ اے آر ایکس روبوٹکس ایسے اے آئی ٹینک بھی بنا رہا ہے۔
Published: undefined
جرمنی کی حکومت نے ملک کے فوجی اسٹارٹ اَپس کو فنڈنگ کرنا شروع کر دیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ حال میں ہیلسنگ کا ویلیویشن 12 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ سائبر انوویشن ہب کے ہیڈ سوین ویزے نیگر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے بعد اب دفاعی شعبہ میں کام کرنے کو لے کر سماج میں جو ہچکچاہٹ تھی، وہ ختم ہو رہی ہے۔ اب لوگ بڑی تعداد میں دفاعی ٹکنالوجی کے آئیڈیاز لے کر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined