
امریکی صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس
وینزویلا میں نکولس مادورو کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد امریکہ کا حوصلہ کافی بلند نظر آ رہا ہے۔ اس کارروائی کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یکے بعد دیگرے 6 ممالک میں فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹرمپ نے جن ممالک کو دھمکی دی ہے، ان میں ایران، کولمبیا، کیوبا، گرین لینڈ اور میکسیکو شامل ہیں۔ حالانکہ امریکہ کے سیاسی گلیاروں سے جو اِن پٹ نکل کر سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے آنے والے وقت میں کسی ملک پر حملہ کرنا آسان نہیں ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 5 تجاویز لا کر کسی بھی ملک کے خلاف حملہ روکنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں ان تجاویز کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اگر یہ تجاویز امریکی پارلیمنٹ سے پاس ہو جاتی ہیں تو ٹرمپ بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔
Published: undefined
ڈیموکریٹک پارٹی کی پہلی کوشش جنگی طاقتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایک تجویز پر ایوان میں ووٹنگ کرانے کی ہے۔ اس سے وائٹ ہاؤس پر اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر کسی ملک پر حملہ نہ کرنے کا دباؤ بنے گا۔ حکومت اگر اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتی ہے تو معاملہ پہلے ہی لیک ہو جائے گا۔ ایسے میں کسی دیگر ملک پر حملہ کرنا ٹرمپ حکومت کے لیے آسان نہیں ہونے والا ہے۔
Published: undefined
ڈیموکریٹس اراکین پارلیمنٹ کی ایک کوشش یہ بھی ہے کہ امریکی حکومت ایوان میں ہر بار بتائے کہ کس مہم پر وہ کتنا پیسہ خرچ کرنے جا رہی ہے۔ اپوزیشن اس کے ذریعہ ’میک امریکہ گریٹ اگین‘ (ماگا) مہم کو جھٹکا دینے کی تیاری میں ہے۔ دراصل امریکہ میں انتخابی مہم کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صدر بننے کے بعد دوسرے ممالک پر ہونے والی مہم میں ایک بھی پیسہ خرچ نہیں کریں گے۔
Published: undefined
امریکی آؤٹ لیٹ ایکسیوس کے مطابق 30 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ میں حکومتی فنڈنگ کی ڈیڈ لائن سے متعلق ایک تجویز آ رہی ہے۔ ڈیموکریٹس کے اراکین پارلیمنٹ اسے روکنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے لیے واشنگٹن میں ایک خفیہ میٹنگ کی گئی ہے۔ اگر یہ تجویز رک جاتی ہے تو حکومت کو دفاعی بجٹ خرچ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پنٹاگن کو مل رہے فنڈ میں کٹوتی کےلیے تجویز لانے کی تیاری میں ہیں، تاکہ پنٹاگن کو کافی بجٹ نہ مل سکے۔ یہ تجویز ایسے وقت میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے جب ٹرمپ کا دفاعی بجٹ تقریباً 135 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ ہر ہفتہ ایک رپورٹ جاری کریں گے، جس میں بتایا جائے گا کہ جو ٹرمپ کر رہے ہیں، اس سے امریکہ اور اس کے شہریوں کو آنے والے وقت میں کیا کیا نقصان ہوں گے؟ نویارک کے میئر ظہران ممدانی اور سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے بھی وینزویلا کارروائی کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined