نکولس مادورو/ڈونالڈ ٹرمپ تصویر سوشل میڈیا
امریکہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایک خبر کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مادورو کی گرفتاری کے لیے رکھی گئی انعامی رقم میں دو گنا اضافہ کرکے اسے 5 کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔
Published: undefined
بانڈی نے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مددگار جانکاری فراہم کرنے پر 5 کروڑ ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کر رہا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے ڈرگس اسمگلروں میں شامل ٹرین ڈی اراگوا اور سینالوا کارٹیل جیسے مجرموں کے گروپس کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
بانڈی نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں کہا، ’’صدر ٹرمپ کی قیادت میں مادورو انصاف سے نہیں بچ پائیں گے اور انہیں سنگین جرم کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
بانڈی نے بتایا کہ محکمہ انصاف نے مادورو سے جڑی 700 ملین ڈالر کی جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔ ان میں 2 پرائیویٹ جیٹ شامل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تقریباً 7 ٹن کوکین کے تار براہ راست مادورو سے جڑے ہیں۔
Published: undefined
ادھر وینزویلا حکومت نے امریکہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی پروپگنڈہ قرار دیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ یووان گل نے ٹرمپ حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ’’جو ایسا کر رہے ہیں، ہمیں اس بات سے کوئی حیرانی نہیں ہے۔ وہی جس نے ایپسٹین کی خفیہ لسٹ ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور جو سیاسی فائدوں کے لیے اسکینڈل میں شامل رہا ہو۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹرمپ اپنی پہلی مدت کار کے دوران بھی مادورو کی گرفتاری کی کوشش کر چکے ہیں۔ 2020 میں مادورو پر مین ہٹن وفاقی عدالت میں ان کے کئی قریبی معاونین کے ساتھ نشیلی اشیا کی دہشت گردی اور کوکن درآمد کرنے کی سازش کے وفاقی الزامات میں فرد جرم عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اس وقت ان کی گرفتاری کے لیے 1.5 کروڑ ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا جسے بعد میں بائیڈن انتظامیہ نے بڑھا کر 2.5 کروڑ امریکی ڈالر کر دیا۔ امریکہ نے یہی رقم 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد القاعدہ سرغنہ اوسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے رکھی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined