دیگر ممالک

عیدالاضحیٰ کی تعطیل کے پہلے دن طالبان نے 80 قیدیوں کو آزاد کیا

طالبان کے ذریعہ قیدیوں کی رہائی اس وقت سامنے آئی ہے جب اتوار کو دوحہ میں ایک اجلاس کے دوران افغان حکومت اور طالبان عید الاضحیٰ کی چھٹی کے دوران جنگ بندی یا قیدیوں کی رہائی پر اتفاق نہیں کرسکے تھے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ماسکو: طالبان کا کہنا ہے کہ اس نے عید الاضحیٰ کی تعطیل کے پہلے دن افغانستان کے آٹھ صوبوں میں 80 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ ٹی وی-1 چینل نے بدھ کے روز اس سلسلے میں اطلاع دی۔ عسکریت پسند گروپ کے ذریعہ قیدیوں کی رہائی اس وقت سامنے آئی ہے جب اتوار کو دوحہ میں ایک اجلاس کے دوران افغان حکومت اور طالبان عید الاضحیٰ کی چھٹی کے دوران مختصر مدت کی جنگ بندی یا قیدیوں کی رہائی پر اتفاق نہیں کرسکے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے منگل کو سی این این کو بتایا تھا کہ وہ ایک ’پرامن حل‘ اور ’افغانی جامع اسلامی حکومت‘ کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان کی طرف سے بھی تشدد دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ سال فروری میں دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان فوج کی مکمل واپسی کے لئے معاہدہ ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined