
میکسیکو میں 2 دسمبر کی شام 6.5 شدت کے زلزلہ نے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا۔ زلزلہ کا مرکز گوریرو ریاست کے سین مارکوس کے پاس تھا، جہاں لوگوں نے زمین کو واضح طور پر لرزتا ہوا محسوس کیا۔ جس وقت زلزلہ آیا اس وقت میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شنبام نئے سال کی اپنی پریس بریفنگ کر رہی تھیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ صدر کلاؤڈیا اور وہاں موجود لوگ فوراً ہال سے نکل کر باہر کی طرف بھاگے۔
Published: undefined
ہال کے باہر پہنچنے کے بعد جب زلزلہ ختم ہوا تو صدر کلاؤڈیا دوبارہ ہال میں پہنچیں اور اپنی پریس بریفنگ پھر سے شروع کر دی۔ انھوں نے موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے گوریرو کی گورنر ایلون سالگاڈو سے بات کی ہے۔ ابھی تک کسی سنگین نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔‘‘ حالانکہ زلزلہ کا جھٹکا محسوس کرتے ہی میکسیکو سٹی اور اکاپولکو کے باشندے و سیاح سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا الارم بجنے کے بعد افسران نے بہت اطمینان کے ساتھ صدر کلاؤڈیا اور دیگر لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔ خبر رساں ایجنسی ’ایسو سی ایٹیڈ پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو سٹی میں زلزلہ کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ اونچی عمارتیں ہلنے لگیں اور لوگ بلڈنگ سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس زلزلہ سے متعلق کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ایک صارف نے میٹرو اسٹیشن کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں ٹرین کو صاف طور پر ہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے 40 منٹ تک میٹرو خدمات رخنہ انداز رہی۔ ایک دیگر ویڈیو میں زلزلہ کی وجہ سے اونچی عمارتوں کو ہلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی ٹیکٹونک پلیٹس پر واقع ہونے کے سبب میکسیکو زلزلہ کے لحاظ سے دنیا کے سب سے حساس ممالک میں سے ایک ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر: پریس ریلیز